بلوچستان پاکستان کا فخر، عوام محب وطن اور باصلاحیت ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
👁️ 451 بار دیکھا گیا
بلوچستان پاکستان کا فخر، عوام محب وطن اور باصلاحیت ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کا خواہاں ہے لیکن براہ راست یا بالواسطہ اپنی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ اس کے شہریوں کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جا سکے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہاں کے عوام محب وطن، باصلاحیت اور پرعزم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، صوبے کے عوام بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق عاصم منیر نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام صوبے کے بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان ترقی اور دیرپا استحکام کے لیے اپناکردار ادا کریں۔
عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’انڈین سپانسرڈ‘ عوام مخالف گروہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ شدت پسند تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔‘
انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان ’دہشت گردوں‘ کا تعاقب کرنے اور صوبے کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بڈگام میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہاشم موسیٰ ہلاک، مشترکہ آپریشن جاری
30/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہنگامہ، ہائی جیکنگ الرٹ کے بعد طیارے کی سعودی عرب میں لینڈنگ
30/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران میں مشہد احتجاج کیس کے دو افراد کو پھانسی، چار سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
30/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 5 دہشتگرد ہلاک
30/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں حزب اللہ سے منسلک مبینہ سیل کے تین ارکان گرفتار، راکٹ حملے کا منصوبہ ناکام
30/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا ایران مذاکرات بے نتیجہ، ٹرمپ کی دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکی
30/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26347 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15591 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11878 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9210 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7481 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C