بلوچستان: پشین میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شدید زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پشین میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شدید زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس افسران پی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شدید زخمی ایک دہشت گرد گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
#Balochistan: 2 police officers, including DSP (Legal) Ainuddin, were left injured after unknown assailants opened fire at them in the Killi Tarate area of Pishin. https://t.co/XL71MNP4jS
— ???? (@cozyduke_apt29) May 2, 2024
پولیس کے مطابق جمعرات کی شب بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار دو پولیس افسران محکمہ پولیس کے پی ڈی ایس پی عین الدین اور علاقہ ایس ایچ او روزی خان کاکڑ کو شدید زخمی کردیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر پشین ہسپتال منتقل کردیا اور فوری طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد پرائیویٹ گاڑی میں گھر کی طرف جاتے ہوئے دہشت گردوں کا نشانہ بنے ایس ایچ او روزی خان کی حالت تشویشناک تھی۔
فائرنگ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فوری طور پر اطلاع ملنے پر پولیس سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔
فوری کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار ہوا جبکہ دوسرا قریبی آبادی سرخاب مہاجر کیمپ میں روپوش ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے فورسز تلاشی لے رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد جس کا نام محب اللہ معلوم ہوا نے دوران ابتدائی تفتیش بتلایا کے انہیں کالعدم تنظیم نے افغان شہر سپین بولدک سے یہاں بھیجا اور پولیس کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایت دی اور فرار دہشت گرد کا نام عبداللہ بتلایا گیا۔
جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں جبکہ سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C