بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 10 زخمی
👁️ 33 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 10 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1487017145112227841?t=c8lzNCK425XBzC31ndusIA&s=19
تفصیلات کے مطابق سوئی کے نواحی علاقے مٹ موندرانی سولر بور کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک دو لیویز اہلکاروںبسمیت چار افراد ہلاک اور 10سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سوئی میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہداء نے امن کیلئے جانیں قربان کیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی۔
دوسری جانب سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سوئی میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔
Four people were martyred while eight others were injured in an attack in Mat area of Sui, #Balochistan. Baloch Republican Army terrorists were behind this attack. would like to know for how long the state will continue to tolerate such attacks on innocent people.
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) January 28, 2022
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی حملے میں ملوث ہے، ریاست کب تک معصوم جانوں کے ضیاع پر برداشت کا مظاہرہ کرے۔
Name of injured & who lost their lives in #Back_to_back explosions in #Sui Tehsil of district Dera Bugti #Balochistan https://t.co/NOVs4pxnlo pic.twitter.com/NXzxFs6HZa
— ???????? (@Info_Balochistn) January 28, 2022
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26311 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15555 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11842 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9151 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7434 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5201 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C