18/February/2026

بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 عسکریت پسند ہلاک، 3 اہلکار زخمی

👁️ 134 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 عسکریت پسند ہلاک، 3 اہلکار زخمی

بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 عسکریت پسند ہلاک، 3 اہلکار زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران آٹھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقابلے میں محکمہ کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

حکام کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ 

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے بتایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C