بلوچستان: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کا مرکزی رہنما ہلاک
👁️ 141 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کا مرکزی رہنما ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ایم) کے سینئر رہنما آغا خالد شاہ کو ہفتے کے روز کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جب کہ حملے میں ان کا کزن زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر کلی جیو کے علاقے میں 2 مسلح موٹرسائیکل سوار حملہ آور آغا خالد شاہ اور ان کے کزن پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بی این پی کے رہنما اور ان کے کزن شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا تاہم خالد شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
خالد شاہ کے کزن غریب شاہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے، جب کہ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور بآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔
آغا خالد شاہ بی این پی ایم کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن تھے، پولیس کی جانب سے تاحال اس بات کا تعین نہیں کرسکے کہ حملے کے پیچھے کیا محرکات تھے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مجرموں کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بعد ازاں، قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آغا خالد شاہ کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی بی این پی کے کارکنان اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتال میں جمع ہوئی۔
بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پارٹی کے کوئٹہ چیپٹر کے صدر غلام نبی مری نے اعلان کیا کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج کلی جیو میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے سینئر رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی خالد شاہ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی، انہوں نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کو طویل تنازع نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس کا بیان؛ تہران کو مذاکرات کا پیغام بھی ارسال
30/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات میں سوڈانی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 8 افراد کو عمر قید
30/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: مکہ مکرمہ کے علاقے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ڈرون تباہ، ریاض میں میزائلوں کے ملبے سے شہری زخمی
30/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے قریب دھماکوں کی آوازیں، جزیرہ قشم کے آسمان پر روشنیاں دیکھے جانے کی اطلاعات
30/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
پشاور میں فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک، خاتون زخمی
30/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
30/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26411 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11952 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9312 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7566 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5538 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C