بلوچستان: کیچ میں بلوچ لبریشن آرمی کے اہم کمانڈروں سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں بلوچ لبریشن آرمی کے اہم کمانڈروں سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے کلیرنس آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں کلیرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک 3 دہشت گردوں میں 2 ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل ہیں اور یہ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر الطاف عرف لالک شامل جبکہ دہشت گرد کمانڈر پھیلان بلوچ بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد کمانڈرپھیلان ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد پورے بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بدھ کے روز نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کے دفاتر پر ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم ایک افسر سمیت نو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 15 حملہ آور مارے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26312 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15556 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11843 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9152 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7436 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5202 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C