بلوچستان: کیچ میں چیک پوسٹ پر حملہ، آئی ایس پی آر نے دس فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں چیک پوسٹ پر حملہ، آئی ایس پی آر نے دس فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کیچ میں سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانہ شب بلوچستان کے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کر کے پسپا کرتے ہوئے پاکستان فوج کے 10 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ۔حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فالو اپ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے’۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، چاہے اس کے لیے جو بھی قیمت چکانی پڑے’۔
اس سے قبل 24 دسمبر کو ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالفتح ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے‘۔
یہ ایک مہینے کے دوران صوبے میں ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ تھا۔
اسی طرح 14 دسمبر کو پاک-ایران سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔
13 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس اطلاع ملنے پر ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8882 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4677 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2504 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C