بنوں: عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے 4 ارکان ہلاک
👁️ 241 بار دیکھا گیا
بنوں: عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے 4 ارکان ہلاک
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ہوید میں عسکریت پسندوں نے امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں گلبدین لنڈی ڈاک، مزنگہ چوک کے قریب پیش آیا۔ امن کمیٹی کے ارکان ایک جرگے سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے ان کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں نصیب، حامد، ضیاء اللہ اور فوجی نامی امن کمیٹی کے ارکان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں امن کمیٹی نے عسکریت پسندوں کے خلاف مزاحمت کے لیے اسلحہ اٹھا رکھا ہے، جس کے باعث صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں 4 کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک
13/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کو 3 ارب ڈالر کی منتقلی کی سختی سے تردید
13/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار،
13/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ
13/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک، 2 لاشیں برآمد
13/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4528 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C