بنوں میں بکتربند گاڑی پر خودکش حملہ، لیفٹننٹ کرنل سمیت 6 اہلکار ہلاک
👁️ 322 بار دیکھا گیا
بنوں میں بکتربند گاڑی پر خودکش حملہ، لیفٹننٹ کرنل سمیت 6 اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بکتربند گاڑی پر خودکش حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت 6 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹوچی پل کے قریب سکیورٹی فورسز کی بکتربند گاڑی کو مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے اس حملے میں پانچ اہلکار اور ایک شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا۔ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے بکتربند گاڑی سے خود کو ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C