بنوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 308 بار دیکھا گیا
بنوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک، متعدد زخمی
بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مٹکی بیزن خیل تعزیری میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
بنوں کے علاقے مٹکی بیزن خیل تعزیری میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار صدام ہلاک ہو گیا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
درازندہ: ڈرون حملہ، ایف سی پوسٹ پر گولے داغے گئے
درازندہ میں ایف سی پوسٹ لونی کے قریب واقع لونی اسکول پر دہشت گردوں نے کوآڈ کوپٹر کے ذریعے دو گولے فائر کیے۔ اس حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کھلونا نما بم پھٹنے سے دو بچے زخمی
بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود میں کھلونا نما بم پھٹنے سے دو بچے عامر اور عمر زیب زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کو خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C