19/March/2024

بنوں میں مطلوب دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں مطلوب دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار

بنوں میں مطلوب دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے سرور فتح خیل میں مطلوب دہشت گرد گھر میں گھس گئے۔ اس پر پولیس نے گھر کا محاصر کر لیا اور اس علاقے میں لوگوں کی آمدورفت معطل کر دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے آپریشن کیا۔ اس دوران اہلیان علاقہ نے دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دہشت گرد کافی عرصہ افغانستان میں بھی روپوش رہا۔

دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C