بنوں میں مطلوب عسکریت پسند کمانڈر گرفتار، کئی بڑے حملوں کا اعتراف
👁️ 218 بار دیکھا گیا
بنوں میں مطلوب عسکریت پسند کمانڈر گرفتار، کئی بڑے حملوں کا اعتراف
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب عسکریت پسند تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان کے کمانڈر اسامہ عرف دانیال عرف باغی کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق ضلع بنوں سے ہے اور اس نے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور تحریک طالبان گارڈز (ٹی ٹی جی) کے اشتراک سے قائم تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان (IMP) میں شمولیت اختیار کی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مجموعی طور پر 9 بڑی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ایس پی سی ٹی ڈی بنوں فضل واحد خان کے مطابق، اسامہ ایک نئی عسکریت پسند تنظیم کا سرگرم کمانڈر ہے اور اس نے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ پر حملے سمیت نو بڑی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جبکہ دسمبر 2025 میں اے سی میرانشاہ پر حملے کا بھی اقرار کیا۔
ایس پی کے مطابق ملزم نے سابق ایس ایچ او عابد وزیر کے اغوا اور ہلاکت کے ساتھ ساتھ لکی مروت امن کمیٹی کے تین رہنماؤں کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ اسامہ ایف سی اور پولیس اہلکاروں کے اغوا میں بھی شامل رہا، جبکہ اغوا کیے گئے ایک ایف سی اہلکار تاحال بازیاب نہیں ہو سکا۔
مزید برآں، ملزم پولیو افسر ملک اسحاق اور اس کے گن مین کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔
اس کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے مطلوب عسکریت پسند کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C