بنوں: کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں: کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم یہ پولیس چوکی پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کے نشانے پر رہ چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بنوں کے علاقے فتح خیل میں بھی ایک پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں بھی دہشت گردوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس چوکی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اہلکاروں کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے مقصد میں ناکام ہو گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں کو روکا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C