04/September/2026

بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں :  ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ

بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ

بنوں(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ڈومیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ علاقے سے ملنے والی 4 دیسی ساختہ بارودی سرنگوں (آئی ای ڈیز) کو بھی بحفاظت ناکارہ بنا دیا گیا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی اور مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ 4 آئی ای ڈیز کا سراغ لگا کر انہیں کسی حملے یا جانی نقصان کا باعث بننے سے قبل ہی ناکارہ کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے آئی ای ڈیز کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ موجود تھا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث یہ خطرہ ٹال دیا گیا۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق ضلع اور گردونواح میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف کارروائیوں میں اب تک 59 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

تازہ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کردیا ہے اور ممکنہ سہولت کاروں یا دیگر دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگانے کے لیے انٹیلی جنس معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں۔

حکام نے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت اور ان کی وابستگی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C