بھارت پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
👁️ 51 بار دیکھا گیا
بھارت پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے کانگریس کو ’’خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021‘‘ ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نریندر مودی پاکستان پر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے لیے وہ پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام بھی عائد کر سکتے ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے کا خطرہ تاحال موجود ہے تاہم رواں برس بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک عمومی جنگ کا قطعی امکان نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی کانگریس کو جاری کی گئی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 برسوں میں جنگ ہونے کا امکان موجود ہے۔
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں امریکی مفادات کے لیے بالترتیب چین، روس اور ایران کو خطرہ قرار دیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان رواں برس امن معاہدے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ سالانہ کی بنیاد پر امریکی کانگریس کو پیش کی جاتی ہے جس میں امریکی مفادات کو درپیش خطرات اور دنیا میں ممکنہ جنگوں سے متعلق جائزہ شامل ہوتا ہے تاکہ پالیسی سازی میں کام آسکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 756 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 403 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4721 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C