بیساکھی تہوار: پاکستان نے 6500 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے
👁️ 100 بار دیکھا گیا
بیساکھی تہوار: پاکستان نے 6500 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پیر کو کہا کہ پاکستان نے آئندہ بیساکھی تہوار کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کو 6,500 سے زائد ویزے جاری کیے ہیں۔
ان یاتریوں کے دس سے انیس اپریل کے درمیان پاکستان کے دورے کے دوران گوردوارہ ننکانہ صاحب کے ساتھ ہی گوردوارہ پنجہ صاحب اور گوردوارہ کرتار پور صاحب جانے کی بھی توقع ہے۔
بیساکھی، موسم بہار میں فصل کا تہوار ہے اور بنیادی طور پر پنجاب اور شمالی بھارت میں منایا جاتا ہے۔ بیساکھی سکھوں کے نئے سال کے آغاز کی علامت ہے اور روحانی تجدید کی علامت بھی ہے۔
پاکستان میں اس کی تقریبات دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال مغرب میں حسن ابدال میں واقع گردوارہ پنجہ صاحب کے ارد گرد ہوتی ہیں۔
پنجہ صاحب کا گوردوارہ سکھ مذہب کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سکھ مت کے بانی گرو نانک کے ہاتھ کے نشان وہاں کے ایک پتھر پر نقش ہیں۔
پاکستان میں اپنے دس روزہ قیام کے دوران سکھ یاتری کرتار پور، ایمن آباد اور لاہور جا کر اپنے مقدس مقامات کی یاترا بھی کرتے ہیں۔
پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کا بیان
نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد ورائچ نے کہا، “حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے ویزوں کی بڑی تعداد ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ہماری پالیسی کا مظہر ہے تاکہ افراد، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دیا جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا، “پاکستان ایسے مقدس اور متبرک مقامات کے اس طرح کے دوروں کی سہولت فراہم کرتا رہے گا۔”
پاکستان ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ سال تین ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو بیساکھی کے موقع پر پاکستان کے ویزے جاری کئے گئے تھے۔
پاکستان 1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت ہر سال بھارت سے یاتریوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان میں مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3289 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C