بینظیر بھٹو کو قتل کروانے کا پہلا مشورہ آصف زرداری نے مجھ سے کیا تھا: پیپلز پارٹی رہنما کا دعویٰ
👁️ 94 بار دیکھا گیا
بینظیر بھٹو کو قتل کروانے کا پہلا مشورہ آصف زرداری نے مجھ سے کیا تھا: پیپلز پارٹی رہنما کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق پولیس آفیسر اور پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے صدر صاحبزادہ عالمگیر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو قتل کروانے کا پہلا مشورہ آصف علی زرداری نے ان سے کیا تھا۔
صاحبزادہ عالمگیر نے نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری نے ان سے کہا تھا کہ آپ مجھے اسٹیبلشمنٹ میں متعارف کروائیں، بینظیر بھٹو کو اب راستے سے ہٹا دینا چاہیے۔
https://twitter.com/OryaMaqboolJann/status/1203184995403280384?s=08
پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے صدر صاحبزادہ عالمگیر نے بتایا ہے کہ جب آصف زرداری نے ان سے یہ بات کی تو انہوں نے آصف زرداری سے پوچھا کہ اس بات کا کیا مطلب ہے تو آصف علی زرداری نے کہا کہ بیںظیر کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے جس پر صاحبزادہ عالمگیر نے ان سے کہا کہ ریٹائر ہونے اور راستے سے ہٹائے جانے میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔
صاحبزادہ عالمگیر نے نے بتایا ہے کہ میں نے آصف زرداری کو کہا کہ میں سمجھ رہا ہوں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور پھر ایک سال بعد ایسا ہی ہوا لیاقت باغ میں مقتل سجایا گیا جہاں بی بی کو قتل کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے 4 گھنٹے کا وقت دیا جائے تفتیش کرنے کیلئے تو 4 گھنٹے میں آصف علی زرادری کے گلے میں پھانسی کا پھندا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر صاحب کو گاڑی سے سر باہر نکالنے کیلئے مجبور کیا گیا اور انہیں بھی ویسے ہی قتل کردیا گیا جیسے مرتضیٰ بھٹو کو قتل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس قتل کے بارے میں سب سے پہلا مشورہ مجھ سے کیا گیا اس لیے مجھے آرٹیکل 109 میں چالان کیا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ آصف زرداری نے انہیں دبئی بھی بلایا تھا لیکن انہوں نے وہاں جانے سے انکار کر دیا اور بینظیر بھٹو جو اس وقت امریکہ میں تھیں انہیں ٹیلیفون کر کے آگاہ بھی کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3429 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C