تبدیلی کی دعویدار حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا: نوٹیفکیشن جاری
👁️ 176 بار دیکھا گیا
تبدیلی کی دعویدار حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا: نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ایک روپے اسی پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا‘ اضافے سے صارفین پر تیرہ ارب پچاس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر تیرہ ارب پچاس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن‘ زرعی صارفین اور کے الیکٹرک بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔
نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں کوئلے ‘ ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس پوری صلاحیت پر نہیں چلائے گئے یہ پلانٹس چلائے جاتے تو چھ ارب ستر کروڑ روپے کی بجلی بچ سکتی تھی۔ کوئلے ‘ آر ایل این جی کے پلانٹس چلائے جاتے تو فی یونٹ اکیانوے پیسے کی بچت کی جاسکتی تھی۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ ترانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں مہنگے فیول ‘ فرنس آئل سے سب سے زیادہ بجلی صارفین کو فراہم کی گئی۔
ایک ماہ میں فرنس آئل کے ذریعے صارفین کو چوبیس ارب روپے کی مہنگی بجلی فراہم کی گئی جبکہ جنوری میں فرنس آئل سے 22.2فیصد بجلی صارفین کو فراہم کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3431 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C