تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر رفیع اللہ افغانستان میں ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر رفیع اللہ افغانستان میں ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا انتہائی مطلوب کمانڈر رفیع اللہ افغانستان میں مارا گیا۔
کمانڈر رفیع اللہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس، داعش خراسان اور بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کررہا تھا اور اس نے اپنے کئی کوڈ نام رکھے ہوئے تھے جن میں وہاب، ڈاکٹر اور احمد عبداللہ شامل ہیں۔
کمانڈر رفیع اللہ2011 سے بہت سی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ خودکش بمباروں کی معاونت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی رفیع اللہ کا کام تھا۔
دہشت گرد رفیع اللہ سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش بمباروں کا سہولت کار تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد کوئٹہ سرینا ہوٹل پر خودکش بمباروں کو پہنچانے کا بھی سہولت کار تھا۔
اس کے علاوہ کمانڈر رفیع اللہ پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد میجر نعیم، انسپکٹر کبیر پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
کمانڈر رفیع اللہ کچلاک کے باز محمد، ملک حاجی گلاب پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس کے علاوہ کچلاک بینک ڈکیتی اور چمن میں ایف سی پر حملوں میں ملوث تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کو انتہائی مطلوب رہنما خالد بلتی عرف محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا تھا جس کی تصدیق کالعدم ٹی ٹی پی نے بھی کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26311 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15555 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11842 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9151 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7434 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5201 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C