ترک صدر کا ایرانی ہم منصب کو فون، جنرل قاسم سلیمانی کو شہید قرار دے دیا
👁️ 72 بار دیکھا گیا
ترک صدر کا ایرانی ہم منصب کو فون، جنرل قاسم سلیمانی کو شہید قرار دے دیا
استنبول (ڈیلی اردو) تُرکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے عراق میں امریکی فوج کے آپریشن میں مارے جانے والے قاسم سلیمانی کی موت کو ‘شہادت’ قرار دیتے ہوئے اس کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اخبار’ رشیا ٹوڈے’ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدرطنے کہا کہ ‘ٓمجھے شہید قاسم سلیمانی کے کھو جانے پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ میں ایرانی عوام کے غم وغصے کو سمجھ سکتا ہوں’۔
ایردوآن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکا نے حماقت کی ہے”۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بیرونی مداخلت اور مقامی سطح پر جاری لڑائیاں بدامنی کا اصل سبب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے کہ بیرونی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا۔ یہ بیرونی مداخلت ہے جس نے خطے کی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صدر حسن روحانی نے ترک صدر کی طرف سے سلیمانی کےقتل پر تہران سے یکجہتی کے اظہار پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی صدر نے قاسم سلیمانی کے قتل کو ‘عظیم سانحہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے مختلف مسائل کے حوالے سے انقرہ اور تہران کے موقف میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
روحانی نے ایردوان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں غیر معقول اقدامات کا جواب دینا چاہیئے۔ قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کررہے تھے۔ سب جانتے ہیں کہ حالیہ عرصے میں سلیمانی نے خطے میں اپنا فرض کیسے ادا کیا۔
ایرانی صدر نے اپنے ترک ہم منصب کو جلد از جلد تہران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ان امریکی اقدامات کے مقابلہ میں متحد نہیں ہوئے تو اس سے ہم سب کو ایک سنگین خطرہ لاحق ہوجائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C