جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
👁️ 200 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
برلن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، امتیازی سلوک اور اسلام مخالف واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کی نگرانی کرنے والے نیٹ ورک CLAIM کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں اس نوعیت کے 4,096 واقعات سامنے آئے، جن میں 214 جسمانی تشدد کے واقعات بھی شامل تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے متاثرین خوف، عدم اعتماد یا ممکنہ ردعمل کے خدشے کے باعث ایسے واقعات رپورٹ ہی نہیں کرتے۔
CLAIM کے مطابق متاثرین کو بالخصوص اسکولوں، سرکاری اداروں اور پولیس کے ساتھ معاملات میں شکایات درج کرانے کے دوران متعدد رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی والدین اپنے بچوں کے خلاف ممکنہ انتقامی کارروائی کے خوف سے خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ خاموشی کا مطلب یہ نہیں کہ متاثرین کو نقصان نہیں پہنچ رہا، بلکہ ایسے واقعات ان کے معیارِ زندگی، ذہنی صحت اور احساسِ تحفظ پر گہرے اور دیرپا منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مسلم برادری میں خوف، بے یقینی اور مایوسی کی فضا بھی بڑھ رہی ہے۔
نیٹ ورک کے مطابق 2024 میں جرمنی کی 16 میں سے 13 وفاقی ریاستوں کے 26 مشاورتی مراکز نے اسلام مخالف واقعات ریکارڈ کیے تھے، جبکہ گزشتہ سال سروے میں شریک مراکز کی تعداد بڑھ کر 15 ریاستوں میں 38 ہو گئی۔ اسی وجہ سے دونوں برسوں کے اعداد و شمار کا براہِ راست موازنہ احتیاط سے کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C