جرمنی: پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی خریداری تاخیر کا شکار
👁️ 75 بار دیکھا گیا
جرمنی: پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی خریداری تاخیر کا شکار
برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) جرمنی نے اپنے پاس موجود پیٹریاٹ دفاعی نظام یوکرین کو دے دیا تھا اور اس کی جگہ اپنے لیے نیا سسٹم خریدنا ہے۔ نیے ٹائم ٹیبل کے تحت اس سسٹم کی ترسیل 2025ء میں شروع اور 2027ء میں مکمل ہونے کی امید ہے۔
جرمنی کی جانب سے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم مہیا کیے جانے کے بعد اس دفاعی نظام کی اپنے لیے دوبارہ خریداری میں ابتدائی منصوبہ بندی سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ یہ بات جرمن وزارت دفاع کی جانب سے حال ہی میں ایک قانون ساز کے تحریری سوال کے جواب میں وفاقی جرمن پارلیمان کو بتائی گئی۔
وزارت نے اپوزیشن کرسچن ڈیموکریٹس کے قانون ساز انگو گیڈیچینز کو بتایا کہ کئی سسٹمز خریدنے کے لیے امریکی صنعت کار (امریکی ہتھیار بنانے والی کمپنی ریتھیون) کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ان سسٹمزکی ترسیل سن 2025 میں شروع اور 2027ء میں مکمل ہونے کی امید ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ ان سسٹمز کے لیے 25 ملین یورو کا بل پارلیمنٹ کی بجٹ کمیٹی کو منظوری کے لیے 2024 ءکی پہلی ششماہی میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ جرمنی میں سرکاری طور پر 25 ملین یورو سے زیادہ کی لاگت والے سامان کے حصول کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری ضروری ہے۔
جرمن وزارت کا جواب جون میں جاری کی گئی اس رپورٹ کے برعکس ہے جس میں آئندہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں معاہدے کے اختتام کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ جرمن وزارت دفاع اس معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھی۔ خیال رہے کہ جرمن نیوز ادارے ڈیر اشپیگل نے سب سے پہلے اس عمل میں تاخیر کی اطلاع دی تھی۔
وفاقی جرمن چانسلر اولاف شولس نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ جرمنی سردیوں کے مہینوں میں یوکرین کو ایک اضافی پیٹریاٹ سسٹم فراہم کرنے پر کام کر رہا ہے تاکہ اس موسم سرما میں روس کے حملے سے انفراسٹرکچر کی حفاظت کی جا سکے۔ یوکرین کو پہلے ہی ایک پیٹریاٹ بیٹری اور دو پیٹریاٹ لانچرز کے ساتھ ساتھ چھ IRIS-T ایئر ڈیفنس سسٹم دیے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8968 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4824 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3579 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3576 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2569 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C