جرمن شہر کولون میں دھماکوں کا ملزم فرانس سے گرفتار
👁️ 36 بار دیکھا گیا
جرمن شہر کولون میں دھماکوں کا ملزم فرانس سے گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جرمن حکام کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں گزشتہ ماہ ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے بعد ایک مشتبہ شخص کو پیرس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس بائیس سالہ مشتبہ شخص کو منگل کے روز فرانسیسی دارالحکومت کے روئیسی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔
کولون میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ فرانسیسی عدالتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اس مشتبہ شخص کی حوالگی کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کی جاسکے۔
تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ 22 سالہ نوجوان منشیات کے کاروبار میں ملوث ایک مرکزی کردار ہے اور یہ شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ جرمن شہر کولون میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں بھی اسی شخص کا ہاتھ ہے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ جرمن شہر ہورت کے ایک گودام سے چرس کی ایک بڑی مقدار چوری کیے جانے کے بعد یہ دھماکے کیے گئے۔
تفتیش کاروں کے مطابق منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ایک گروہ کو کسی ڈیل میں دھوکہ دے کر ان سے ایک بڑی مقدار میں بلا معاوضہ چرس لی گئی۔ اور متاثرہ گروہ چرس واپس لینے یا اس کا معاوضہ حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھا اور کولون میں ہونے والے یہ دھماکے انہی کوششوں کا حصہ ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق دس سے زائد افراد پہلئ ہی ان جرائم میں ملوث ہونے کے شبے میں زیر حراست ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4850 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C