جعفر ایکسپریس حملہ: 214 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے، بی ایل اے کا دعویٰ
👁️ 79 بار دیکھا گیا
جعفر ایکسپریس حملہ: 214 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے، بی ایل اے کا دعویٰ
کوئٹہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے/اے ایف پی) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔ پاکستانی فوج کی طرف سے ہندوستان اور افغانستان پر باغیوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
214 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے، بی ایل اے
ٹرین حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے علیحدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی کی طرف اس حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجو 214 یرغمالیوں کو لے کر وہاں سے نکل گئے تھے اور اس کے بعد ان سبھی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
منگل 11 مارچ کو عسکریت پسندوں نے صوبہ بلوچستان کے ایک دور افتادہ پہاڑی درے میں ٹرین کی پٹریوں کو دھماکے سے اڑا دیا، جعفر ایکسپریس میں موجود مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔
فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری کے مطابق فوجیوں نے 33 باغیوں کو ہلاک کیا، 354 یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور اس ہائی جیکنگ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ بی ایل اے جائے وقوعہ سے دیگر افراد کو یرغمال بنا کر لے گئی۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ حتمی اعداد و شمار کے مطابق حملے اور ریسکیو مشن میں 23 فوجی، تین ریلوے ملازمین اور پانچ مسافر ہلاک ہوئے۔
’عسکریت پسندو کو بھارت اور افغانستان کی حمایت حاصل تھی‘
پاکستانی فوجکے ترجمان احمد شریف چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ بھارت اور افغانستان نے عسکریت پسندوں کی مدد کی۔ یہی الزامات پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے لگائے گئے، جس کی دونوں ممالک نے تردید کی ہے۔
علیحدگی پسند گروپ نے فوج کے جواب میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنی تحویل میں موجود تمام یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاکستانی حکام اس گروپ پر ماضی میں بھی مبالغہ آمیز دعوے کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
بی ایل اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس میں شدت آئی ہے۔
بی ایل اے متعدد نسلی بلوچ باغی گروہوں میں سب سے بڑا اور مضبوط ہے جو معدنیات سے مالا مال صوبہ بلوچستان کی علیحدگی کے لیے دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔ علیحدگی پسند گروپوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی حکومت وسائل کے حوالے سے ان کی عوام کا استحصال کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1913 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C