جنوبی وزیرستان اپر اور باجوڑ میں دھماکے، امن کمیٹی کا رکن ہلاک ، بچوں سمیت 10 زخمی
👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر اور باجوڑ میں دھماکے، امن کمیٹی کا رکن ہلاک ، بچوں سمیت 10 زخمی
وانا / باجوڑ (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورہ زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے مکین بازار میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کا ایک رکن ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ باجوڑ میں بم دھماکے سے 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مکین بازار میں نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل کے ساتھ آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، جو جمعہ کو تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں امن کمیٹی کے ارکان عنایت اللہ، شرافت خان اور بانگی خان بھی شامل ہیں۔ زخمی امن کمیٹی ارکان کو مزید طبی امداد کے لیے رزمک ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی طبی مرکز پہنچایا گیا۔
ڈی ایس پی ہدایت اللہ کے مطابق امن کمیٹی کے رکن عنایت اللہ ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
دھماکے سے مکین بازار میں متعدد دکانوں اور ان کے اندر موجود سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ بازار اور گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دھماکے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
باجوڑ میں بم دھماکا، 2 بچے زخمی
دوسری جانب ضلع باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی بچوں کی شناخت ابوذر ولد ضیاء الرحمن اور جراح ولد سراج الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بالائی جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں مسلح افراد نے مقامی امن کمیٹی کے رکن کو نشانہ بنایا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ امن کمیٹی کا رضاکار زخمی ہوا تھا۔ واقعے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C