جنوبی وزیرستان: داعش کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد حقانی ہلاک
👁️ 202 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: داعش کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد حقانی ہلاک
وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مولانا حافظ سلطان محمد حقانی ایک نصب شدہ بم (آئی ای ڈی) کے دہشت گرد حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
حملہ گزشتہ روز اس وقت ہوا جب مولانا حافظ سلطان محمد حقانی مدرسے سے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈی آئی خان ریفر کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
مولانا حافظ سلطان محمد حقانی جے یو آئی لوئر وزیرستان کے سینئر رہنما، وفاق المدارس العربیہ لوئر وزیرستان کے ذمہ دار اور جامعہ دارالعلوم اشرفیہ کے مہتمم تھے۔
دوسری جانب عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں 4 کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک
13/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کو 3 ارب ڈالر کی منتقلی کی سختی سے تردید
13/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار،
13/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ
13/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک، 2 لاشیں برآمد
13/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C