04/February/2026

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی دباؤ اور شدت پسندوں کی دھمکیوں سے معمولاتِ زندگی مفلوج

👁️ 231 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: سکیورٹی دباؤ اور شدت پسندوں کی دھمکیوں سے معمولاتِ زندگی مفلوج

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی دباؤ اور شدت پسندوں کی دھمکیوں سے معمولاتِ زندگی مفلوج

اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے حساس علاقے زالئی میں مقامی ونگ کے ایک افسر نے بومائی گاؤں مشران کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ 

 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مقامی افراد کو حساس سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی اور انہیں جنگجو عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے سختی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

دوسری جانب شدت پسند تنظیم اتحاد المجاہدین کی جانب سے عوام کے لیے کھلی وارننگ جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فوج کے ساتھ نہ صرف بالغ افراد بلکہ خصوصاً بچوں کا میل جول بھی بند کیا جائے۔ 

 

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ فوجی چوکیوں کے قریب بچوں کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں “معافی نہیں ہوگی”۔

 

ان متضاد دباؤ اور دھمکیوں کے باعث مقامی آبادی شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکی ہے۔

 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ“ اگر سرکار سے کوئی رابطہ ہو تو طالبان ناراض ہو جاتے ہیں، اور اگر طالبان سے بات ہو جائے تو فوج شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔”

 

اسی صورتحال کے باعث تحصیل برمل کے علاقوں سالمہ، مانڑہ، غورلمہ اور زالئی میں متعدد دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ کاروبار ٹھپ، روزگار معطل اور معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ بازاروں میں ویرانی چھا گئی ہے جبکہ والدین اپنے بچوں کو گھروں تک محدود رکھنے پر مجبور ہیں۔

 

عوامی اور سماجی حلقوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو غیر جانبدار اور محفوظ زندگی گزارنے کی ضمانت دی جائے تاکہ وہ خوف کے سائے سے نکل کر معمول کی زندگی بحال کر سکیں۔ بصورتِ دیگر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دباؤ مزید معاشی بدحالی اور انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔

 

ڈرون حملہ

 

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں ڈرون کاپٹر کے ذریعے بم گرائے جانے کے نتیجے میں ایک شہری نظر گل ہلاک ہو گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C