جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 7 شدید زخمی
👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 7 شدید زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں حکام کے مطابق ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا بائی پاس پر سپین جماعت کے ساتھ 30 کیولری کی کانوائی پر دھماکا ہوا ہے جس میں تین اہلکار شہید اور جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار سراج، لانس نائیک میر محمد اور سپاہی شمس شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حولدار سید محمد، لانس نائیک ثاقب، لانس نائیک زاہد، لانس نائیک ندیم، سپاہی صفدر، سپاہی سالار اور سپاہی خالد شامل ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد عام طور پر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
جنوبی وزیرستان میں اس سے پہلے بھی سیکیورٹی اہلکاروں کو متعدد بار بم دھماکوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی لائی ہے اور دو ہفتوں کے دوران یہ چوتھا حملہ ہے، جس میں اب تک دس سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 15 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26424 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15659 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11964 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7577 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5562 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C