26/March/2026

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک

👁️ 200 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

 

عمار خیل میں قافلے پر حملہ اور جوابی کارروائی

 

لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقے عمار خیل گاؤں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ 

 

ہاکستانی سیکورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا، جبکہ علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو تحویل میں لیا گیا، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا۔

 

برمل میں انتہائی مطلوب افغان دہشت گرد ہلاک

 

ذرائع کے مطابق برمل کے علاقے اعظم ورسک کژہ پنگہ میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب دہشت گرد ذاکر کو نشانہ بنایا اور سنائپر فائر کے ذریعے ہلاک کیا۔ 

 

ہلاک دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

 

ذرائع کے مطابق ذاکر کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔

 

سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C