06/February/2024

جنوبی وزیرستان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حافظ میڈیکل کیمپلیکس کے قریب پولیس گاڑی پر دھماکا ہوا، جس سے ایس ایچ او سمیر گل سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کے سبب سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 2 فروری کو بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے 3 حملوں کو ناکام بنایا تھا اور 3 روز تک جاری رہنے والے کلیئرنس آپریشن کے دوران 24 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری ہلاک ہوئے۔

20 جنوری کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C