16/February/2026

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گڈ طالبان کے دو افراد ہلاک

👁️ 178 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گڈ طالبان کے دو افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گڈ طالبان کے دو افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین کے گاؤں زیڑسار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت سجاد عرف چنار ولد جلیل خان اور رضوان عرف سنگرمل ولد محمد واز گل کے ناموں سے ہوئی ہے، جو مکین کے رہائشی تھے۔ 

 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ایک مقامی دکان میں موجود تھے اور جیسے ہی باہر نکلے تو نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

معتبر ذرائع کے مطابق دونوں افراد مبینہ طور پر گڈ طالبان کمانڈر جیگری محسود کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

 

یاد رہے کہ جیگری محسود 23 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ بتائی جاتی ہے۔

 

تاحال حالیہ فائرنگ کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی، جبکہ سیکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C