جنوبی وزیرستان : گاڑی پر دستی بم حملہ و فائرنگ، پولیس اہلکار، ایک شخص زخمی
👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : گاڑی پر دستی بم حملہ و فائرنگ، پولیس اہلکار، ایک شخص زخمی
جنوبی وزیرستان اپر(ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبداللہ ہلاک جبکہ موسیٰ خان عرف موسک زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر پہلے دستی بم پھینکا اور اس کے بعد فائرنگ کی۔ حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبداللہ موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ موسیٰ خان عرف موسک کو زخمی حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موسیٰ خان عرف موسک کو مزید علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان برقرار، پیٹ ہیگسیتھ کا انتباہ
27/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور جھڑپیں؛ پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی، تین چوکیدار اغوا
27/August/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : گاڑی پر دستی بم حملہ و فائرنگ، پولیس اہلکار، ایک شخص زخمی
26/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
میانمار: فرسو میں مونگ پھلی کے کھیت پر ڈرون حملہ، 3 خواتین زخمی، پلکوا میں 4 افراد ہلاک
26/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمن میں اقوام متحدہ کے 73 اہلکار حوثی باغیوں کی حراست میں ہیں، ہیومن رائٹس واچ کا دعویٰ
26/August/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں جھڑپیں، حوثی باغیوں کے 23 اہلکار ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
26/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26254 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15493 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11782 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9077 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7363 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5030 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C