جنوبی کوریا میں سینیئر فوجی افسر کی زیادتی پر خاتون فوجی افسر کی خودکشی، ایئر چیف مستعفی
👁️ 33 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا میں سینیئر فوجی افسر کی زیادتی پر خاتون فوجی افسر کی خودکشی، ایئر چیف مستعفی
سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں فضائیہ کی جونیئر خاتون فوجی افسر نے سینئر فوجی افسر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر خودکشی کرلی جس پر پیدا ہونے والے عوامی دباؤ کے پیش نظر ایئر چیف کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے ایئر چیف آف اسٹاف جنرل لی سیئونگ یونگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
South Korea's air force chief resigned Friday over the suicide of a woman master sergeant who was allegedly sexually assaulted by a colleague only to have her complaints ignoredhttps://t.co/FncGaOxWYX
— AFP News Agency (@AFP) June 4, 2021
جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان نے ایئر چیف کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
President #MoonJaeIn accepts #AirForce chief #LeeSeongYong's resignation over sex assault case #SouthKorea #defense #SexualHarrassment #SexCrimeshttps://t.co/c0W5c4PAFM
— The Korea Herald 코리아헤럴드 (@TheKoreaHerald) June 4, 2021
ایئر چیف کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی وزارت دفاع نے انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں خاتون افسر کو رات کے کھانے سے واپسی پر کار میں سینیئر افسر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب خاتون اہلکار کے والدین نے پٹیشن دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی نے سینیئر آفیسر کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر خودکشی کی۔ اس پٹیشن پر خاتون افسر کے حق میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔
اس سے قبل 2017 میں بھی جنوبی کوریا بحریہ کے سینیئر افسر نے نیوی کی خاتون اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر خاتون نے خودکشی کرلی تھی اور سینیئر عہدیدار کو 15 سال قید کی سزا دی گئی تھی جب کہ 2013 میں زیادتی کو کوشش پر ایک سپروائزر کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C