بھارت کا تین فوجی اڈوں پر پاکستانی حملے کا دعویٰ
👁️ 101 بار دیکھا گیا
بھارت کا تین فوجی اڈوں پر پاکستانی حملے کا دعویٰ
نئی دہلی (ڈیلی اردو رپورٹ) بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے انڈیا کے تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں جموں، ادھم پور (انڈیا کے زیر انتظام کشمیر) اور پٹھان کوٹ (انڈین پنجاب) شامل ہیں۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور پاکستانی جانب سے داغے گئے میزائل و ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا: “میں اس کی تردید کرتا ہوں، ہم نے ایسا کوئی بھی حملہ نہیں کیا۔ جب ہم حملہ کریں گے تو سب کو پتا چل جائے گا، ہم حملہ کر کے اس کی تردید نہیں کریں گے۔”
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے بھی تحمل اور بات چیت پر زور دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 513 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C