جوہری ہتھیار کم کرنے کیلئے روس اور چین کے ساتھ مذاکرات کریں گے، امریکی صدر
👁️ 100 بار دیکھا گیا
جوہری ہتھیار کم کرنے کیلئے روس اور چین کے ساتھ مذاکرات کریں گے، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے دفاعی بجٹ کو نصف کرنے پر متفق ہو جائیں گے۔
جمعرات کو اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جوہری ڈیٹرنٹ کے نئے منصوبوں پر اربوں ڈالرز لگانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کے حریف ممالک سے بھی وعدہ لیں گے کہ وہ بھی اپنے اخراجات میں کمی لائیں۔
صدر ٹرمپ کے بقول “ہمارے پاس نئے جوہری ہتھیار بنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہمارے پاس یہ پہلے سے ہی بہت ہیں۔ آپ دنیا کو 50 بار، 100 بار تباہ کر سکتے ہیں اور پھر بھی ہم نئے جوہری ہتھیار بنا رہے ہیں اور وہ [حریف ممالک] جوہری ہتھیار بنا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ہم سب بہت زیادہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں جو ہم دوسری چیزوں پر خرچ کر سکتے ہیں جو حقیقت میں امید ہے کہ بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔”
سرد جنگ کے بعد سے امریکہ اور روس نے بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیاروں کے ذخائر بنا رکھے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق چین بھی’ پانچ سے چھ برس’ میں اسی تعداد کے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ بنا لے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں معاملات درست کرنے کے بعد روس اور چین کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کریں گے۔
ان کے بقول “چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے پہلی ملاقاتوں میں اُن سے کہوں گا کہ آئیے اپنا ملٹری بجٹ نصف کرتے ہیں اور ہم یہ کر سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس قابل ہو جائیں گے۔”
صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران چین کو جوہری مذاکرات کی جانب لانے کی کوشش کی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب امریکہ اور روس جوہری اسلحے میں کمی لانے کے معاہدے ‘ری اسٹارٹ’ کی میعاد بڑھنے پر مذاکرات کر رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 462 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 1218 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 498 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8999 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4875 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3748 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3617 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2601 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2349 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C