جی سیون ممالک کا ایران سے عام شہریوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ
👁️ 193 بار دیکھا گیا
جی سیون ممالک کا ایران سے عام شہریوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ
فرانس (ڈیلی اردو) جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے جمعے کے روز ایران جنگ کے دوران شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے دوسرے روز جاری کردہ مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ نے کہا کہ تنازعے کے دوران علاقائی شراکت داروں، شہری آبادی اور اہم تنصیبات پر اثرات کو محدود رکھا جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا:’’ہم نے متنوع شراکت داری، باہمی ہم آہنگی اور ان اقدامات کی حمایت کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی، جو عالمی معاشی جھٹکوں کو کم کرنے میں مدد دیں، جیسے کہ معیشت، توانائی، کھاد اور تجارتی سپلائی چینز میں خلل، جن کے براہ راست اثرات ہمارے شہریوں پر پڑتے ہیں۔‘‘
وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا معاوضہ جہاز رانی کی آزادی کی بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جی سیون ممالک میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں، جبکہ یورپی یونین بھی اس کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C