حزب اللہ کا اسرائیلی فوجیوں پر ڈرونز، توپوں اور میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
👁️ 97 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجیوں پر ڈرونز، توپوں اور میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر حملوں کے ایک نئے سلسلے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز فوجیوں پر ڈرونز، توپوں اور میزائیلوں سے حملے کیے ہیں۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل۔لبنان سرحد پر روز انہ فائرنگ کا تبادلہ دیکھاگیا ہے۔
امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیم نے، جسےایران کی پشت پناہی حاصل ہے، ایک بیان میں کہا کہ، حزب اللہ کے جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل میں کریات شمونا کے مغرب میں فوجیوں کو ہدف بنا کر ‘ “تین ڈرون حملے کیے ہیں۔
کچھ ہی دیر بعد ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ اس نے علاقے پر فوجیوں پر توپوں سے بھی حملے کیے ہیں۔ دونوں بیانوں میں دعویٰ کیا گیا کہ حملے براہ راست ہدفوں پر کئے گئے۔
پیر کی صبح حزب اللہ نے کہا کہ اس نے ایک اسرائیلی بیرک پر برکان میزائل فائر کیے تھے اور اس نے اسرائیلی ٹھکانوں پر متعدد دوسرے حملوں کا دعویٰ بھی کیا۔
اسرائیل کی فوج نے کہا کہ ایک فوجی چھاؤنی کے قریب، تین یو اے وی ڈرونز حملوں کی نشاندہی ہوئی ہے لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملے کہاں ہوئے۔ اس نے مزید کہا کہ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان سے سرحد سے ملحق کئی مقامات پر” 25 حملوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور اس میں مزید کہا گیا کہ فضائی دفائی نظام نے متعدد حملوں کو راستے ہی میں روک دیا اور باقی کھلے علاقوں پر کئے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی علاقے پر حملوں کے جواب میں، ایک لڑاکا جیٹ اور ایک ہیلی کاپٹر نے لبنان میں حزب اللہ دہشت گرد انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا۔
اسرائیل کی شمالی سرحد پر مہلک جھڑپیں 7 اکتوبر کو اس وقت شروع ہوئی تھیں جب غزہ میں قائم فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا او اسرائیلی حکام کے مطابق لگ بھگ 1200 لوگ ہلاک اور 240 کو یرغمال بنالیا گیا۔
اسرائیل نے حماس کو تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس کے بعد غزہ پر ہونے والی فوجی مہم میں حماس کے زیر انتظام علاقے کے حکام کے مطابق 13 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
حزب اللہ کی کارروائیاں
حزب اللہ کے سر براہ حسن نصر اللہ نے اس ماہ کہا تھا کہ ان کا گروپ، جو حماس کا ایک اتحادی ہے، اسرائیل کے خلاف نئے ہتھیار استعمال کررہا تھا جن میں برکان میزائل شامل تھے ۔ جن کی 300 سے 500 کلو تک بارودی مواد لے جانے کی صلاحیت ہے۔
حسن نصراللہ کے مطابق حزب اللہ نے پہلی بار حملہ آور ڈرون استعمال کرنا شروع کیے ہیں اور اس کے ڈرون اسرائیل کے کافی اندر تک جا کرگرے ہیں۔
اسرائیل کا حزب اللہ کو انتباہ
اسرائیل کی شمالی سرحد کے ایک حالیہ دورے کے دوران وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ نے حزب اللہ کے رہنماؤں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ لبنان کو ممکنہ جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حزب اللہ غلطی کر رہی ہے جس کی قیمت عام شہری ادا کریں گے۔
اے ایف پی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اسرائیل جو غزہ میں کر سکتا ہے وہ لبنان کے درالحکومت بیروت میں بھی کیا جا سکتا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق گزشتہ ماہ سے سرحد پار کی جھڑپوں میں لبنان کی جانب کم از کم 90 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے بیشتر حزب اللہ کے جنگجو تھے لیکن ان میں کم از کم 10 عام شہری شامل تھے۔
وہاں حکام کے مطابق اسرائیل کے 6 فوجی اور 3 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5493 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C