حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری
👁️ 55 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری
بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) حزب اللہ نے آج ہفتے کے روز بھی اسرائیل کے شمالی حصے میں میزائل حملے کیے ہیں۔ ادھر فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا واحد راستہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا ہے۔
لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے آج ہفتہ 15 جون کو بھی اسرائیل کے شمالی حصے میں فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے۔ ادھر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر طالب عبداللہ منگل کے روز جوئیہ نامی گاؤں میں ایک اسرائیلی حملے میں تین ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہو گئے تھے۔
حزب اللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں میرون کے فوجی اڈے کو ‘گائیڈڈ میزائلوں‘ سے نشانہ بنایا اور ‘جوئیہ میں دشمن کے حملے اور قتل کے جواب میں‘ ایک اور اسرائیلی اڈے کی طرف ‘حملہ آور ڈرون‘ روانہ کیے۔
سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے غزہ میں شروع کی جانے والی عسکری کارروائی کے بعد سے حماس کی اتحادی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان قریب روزانہ سرحد پار فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے عبداللہ کو نشانہ بنایا، جنہیں ”جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے سب سے سینیئر کمانڈروں میں سے ایک‘‘ قرار دیا جاتا تھا۔
آج ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے بتایا گیا کہ ”لبنان سے شمالی اسرائیل کے علاقے میرون میں آئی ڈی ایف کے ایریئل کنٹرول یونٹ کی جانب دو میزائل داغے گئے۔‘‘ تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی اس یونٹ کی صلاحیت کو کوئی نقصاں پہنچا۔
اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے ایترون میں ‘حزب اللہ کے ایک دہشت گرد‘ کو نشانہ بنایا جبکہ ‘خطرے کے پیش نظر توپ خانے سے فائرنگ‘ کی گئی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 471 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر جنگجو ہیں لیکن ان میں 91 عام شہری بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں کم از کم 15 اسرائیلی فوجی اور 11 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار سے بڑھ گئی
ادھر حماس کے زیر انتظام فلسطینی علاقے غزہ پٹی کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے جاریاسرائیلی فوجی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی کم از کم تعداد 37,296 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 85,197 ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 30 ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔
یرغمالیوں کی رہائی کا واحد راستہ اسرائیل کی غزہ سے واپسی ہے، اسلامی جہاد
فلسطینی گروپ اسلامی جہاد کی عسکری شاخ نے آج ہفتہ 15 جون کو کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا واحد راستہ ‘غزہ سے اسرائیل کا انخلا، جارحیت ختم کرنا اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنا ہے‘۔
یہ بات اس فلسطینی گروپ اسلامی جہاد کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہی۔
اسلامی جہاد عسکریت پسند فلسطینی گروپ حماس کا اتحادی ہے اور سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے میں یہ گروپ بھی شریک تھا، جس میں تقریبا 1200 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 250 سے زائد کو یرغمال بنا کر غزہ پٹی لے جایا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ غزہ میں اب بھی 100 سے زائد یرغمالی موجود ہیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے ان یرغمالیوں میں سے کم از کم 40 کو مردہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 440 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 304 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 777 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C