حوثی باغیوں نے یمن میں اقوام متحدہ کے 25 ارکان کو اغوا کر لیا
👁️ 373 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں نے یمن میں اقوام متحدہ کے 25 ارکان کو اغوا کر لیا
صنعا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے چوبیس سے زائد ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ اس بات کی تصدیق اقوام متحدہ کے ایک کارکن نے کی ہے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ترجمان جین عالم نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے عملے کو حراست میں لیا ہے۔
صنعا کے جنوب مغربی علاقے ہدہ میں واقع یو این کے مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج اتوار کو حراست میں لیے گئے افراد میں پانچ یمنی اور 15 بین الاقوامی عملہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ حوثیوں اور دیگر جماعتوں سے رابطہ کر رہا ہے تاکہ اس سنگین صورتحال کو جلد سے جلد حل کیا جائے اور اس صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ کے ایک اور اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں نے یو این ارکان کے فون اور کمپیوٹرز سمیت تمام مواصلاتی آلات کو بھی ضبط کر لیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کا تعلق اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں سے ہے جن میں ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسیف اور دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور شامل ہیں۔
حوثیوں نے یمن میں کئی علاقوں میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف طویل عرصے سے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جن میں صنعا، ساحلی شہر حدیدہ اور شمالی یمن میں صعدہ صوبے میں باغیوں کا گڑھ شامل ہے۔
یاد رہے کہ اب تک ان علاقوں میں اقوام متحدہ کے 50 سے زائد عملے سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس سال کے شروع میں صدا میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک کارکن کی ان باغیوں کی حراست میں موت ہو گئی تھی۔
باغیوں نے بارہا الزام لگایا ہے کہ حراست میں لیا گیا یو این کا عملہ اور دوسرے بین الاقوامی گروپوں اور غیر ملکی سفارت خانوں کے ساتھ کام کرنے والے جاسوس تھے۔ تاہم اقوام متحدہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔
اس کریک ڈاؤن کے سبب شمالییمن کے صعدہ صوبے میں اقوام متحدہ کو اپنی کارروائیاں معطل کرنا پڑی تھیں۔ اقوام متحدہ نے یمن میں اپنے اعلیٰ انسانی ہمدردی کے رابطہ کار رکن کو صنعاء سے ساحلی شہر عدن منتقل کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 494 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8972 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3716 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C