حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
👁️ 45 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
ریاض (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے پی/اے ایف پی) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک سویلین ہوائی جہاز کو آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافہ ہوا۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی وژن الاخباریہ کے مطابق فائر فائٹرز نے مسافر جہاز کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں کے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم سعودی حکام نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
دوسری جانب سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف آنے والے ایسے دو ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جن کے ذریعے بم حملے کیے جانا تھے۔ انہوں نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح حوثی باغی جان بوجھ کر سعودی عرب کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نومبر 2017 میں حوثی باغیوں نے ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا۔ سعودی عرب نے بعدازاں اُس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ تہران حکومت سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین کی بھی ایک رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے پاس موجود میزائلوں کے تانے بانے ایران سے ملتے ہیں لیکن تہران حکومت ایسے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی آئی ہے۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، جس وقت حوثی باغیوں نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، اس وقت وہاں سعودی ایئرلائنز کے کم از کم دو ایئربَس مسافر طیارے موجود تھے۔
یمن میں تقریبا چھ برسوں سے سرگرم سعودی عسکری اتحاد نے اس حملے کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا ذمہ دار حوثی باغیوں کو ٹھہراتے ہیں اور ان سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق نمٹا جائے گا۔
یمن جنگ سن دو ہزار چودہ میں اس وقت شروع ہوئی تھی، جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر دیگر ملکوں کو ساتھ ملایا اور ایک عسکری اتحاد قائم کیا تاکہ حوثی باغیوں سے نمٹا جا سکے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس جنگ کی وجہ سے یمن میں دنیا کا بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 417 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 401 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8897 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4715 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3512 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2515 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1957 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C