خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
👁️ 358 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کا بروقت سراغ لگایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں انہیں آپریٹ کرنے والے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے لیے "فتنہ الہندوستان" کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کو طویل تنازع نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس کا بیان؛ تہران کو مذاکرات کا پیغام بھی ارسال
30/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات میں سوڈانی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 8 افراد کو عمر قید
30/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: مکہ مکرمہ کے علاقے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ڈرون تباہ، ریاض میں میزائلوں کے ملبے سے شہری زخمی
30/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے قریب دھماکوں کی آوازیں، جزیرہ قشم کے آسمان پر روشنیاں دیکھے جانے کی اطلاعات
30/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پشاور میں فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک، خاتون زخمی
30/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
30/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9312 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7564 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5538 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C