خفیہ ادارے پہلے لوگوں کو کرپٹ بنا کر پھر انھیں اقتدار دیتے ہیں، محمود خان اچکزئی
👁️ 134 بار دیکھا گیا
خفیہ ادارے پہلے لوگوں کو کرپٹ بنا کر پھر انھیں اقتدار دیتے ہیں، محمود خان اچکزئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خفیہ ادارے خود لوگوں کو کرپٹ کرتے ہیں، ان کی فائلیں بناتے ہیں اور پھر ان کے ہاتھ میں اقتدار دیتے ہیں۔
وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام اسلام آباد میں جاری دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ’آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا آغاز‘ کے نام سے جاری اس کانفرنس میں اپوزیشن جماعتیں بشمول پاکستان تحریکِ انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوام پاکستان پارٹی سمیت دیگر شرکت کر رہی ہیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمن کی جمیعت علمائے اسلام اس کانفرنس کا حصہ نہیں۔
بدھ کے روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک جاسوسی اداروں، افواج اور ایک مستقل نظام کے بغیر نہیں چل سکتا جس پر عوام کا اتفاق ہو۔
ان کے مطابق جاسوسی ادارے ملک کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو سیاسی اداروں کی رہنمائی کرتے ہیں اور اس رہنمائی کی روشنی میں فیصلے لیے جاتے ہیں۔
’بد قسمتی سے ہمارے جاسوسی ادارے خود ہی لوگوں کو کرپٹ کرتے ہیں، ان کی فائلیں بناتے ہیں اور پھر ان کے ہاتھ میں پاکستان کی رہبری دیتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا ’یہ نسخہ جو ہمارے دوست استعمال کر رہے ہیں، سوویت یونین میں ناکام ہو چکا ہے۔‘
اپنے خطاب کے دوران محمود خان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص جو خود عوام سے نکل کر نہ آیا ہو، وہ کیسے پاکستان کی نمائندگی کرسکتا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں آزادی تو 1947 میں ملی لیکن اس کے ثمرات آج تک نیچے منتقل نہیں ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو حق کی حکمرانی میں حصہ دار نہیں بنایا۔ ’حق کی بات کرنے پر فوراً الزامات لگ جاتے ہیں۔‘
’جب آپ حق کی بات کرتے ہِں تو آپ کو غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔ آئین میں غداری کی تعریف کر دی گئی ہے۔ آئیں کے مطابق جو آئین کی پامالی یا اسے توڑے وہ سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C