01/February/2023

خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے 417 ارب روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم شہباز شریف

👁️ 33 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے 417 ارب روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم شہباز شریف

خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے 417 ارب روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو 417 ارب روپے انسداد دہشت گردی کی مد میں دیئے گئے، خدا جانے وہ کہاں خرچ کئے گئے، کوئی نہیں جانتا، ان کا حساب دیا جائے کہ وہ کہاں گئے؟۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور دھماکہ افسوسناک ہے، دہشتگردوں کے خلاف قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں، بہادر اور غیور عوام کی ہمت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 10سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، ان 10 سالوں میں وفاق کی جانب سے 417 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ادا کیے جاچکے ہیں، 417 ارب روپے کہاں استعمال ہوئے؟ کہا جاتا ہے کہ ہمیں پیسے نہیں ملے لیکن انہیں سالانہ 40 ارب ملے، وہ پیسے کہاں گئے؟

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ پیسہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بہتری کے لئے استعمال ہونا تھا، خیبرپختونخوا کو سالانہ 40 ارب روپے ملے کسی اور صوبے کو اتنے نہیں ملے، اب پی ٹی آئی کا گلہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل تھے تو نیکٹا بنایا گیا، سی ٹی ڈی بنائی گئی، پھر بھی پیسہ کہاں خرچ ہوا، کے پی کے سیاسی خاندانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کا یہ ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، سوال پیدا ہوتا ہے، ان کو کون واپس لے کر آیا، دوبارہ پاکستان کا امن خراب ہوا، کس طرح کے پی دہشتگردوں کے ہاتھ میں چلا گیا، اگر ہم نے فوری اقدامات نہ کیے تو یہ پاکستان کے دوسرے علاقوں میں دوبارہ پھیل جائے گا، ہم اس پر دوبارہ قابو پائیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C