خیبر اور باجوڑ میں عسکریت پسند حملے، دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 217 بار دیکھا گیا
خیبر اور باجوڑ میں عسکریت پسند حملے، دو پولیس اہلکار ہلاک
خیبر (نمائندگان ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں عسکریت پسندوں نے دو الگ الگ حملوں میں دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
خیبر
پہلا واقعہ ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالقیوم ہلاک ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقے شاہ کس میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار اسپیشل برانچ میں تعینات تھا۔
باجوڑ
دوسرا واقعہ ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے خوارو کلے میں پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رشید، سکنہ کٹکوٹ، ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں 4 کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک
13/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کو 3 ارب ڈالر کی منتقلی کی سختی سے تردید
13/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار،
13/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ
13/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک، 2 لاشیں برآمد
13/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4528 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C