خیبر اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
👁️ 47 بار دیکھا گیا
خیبر اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا جس میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل (12 جنوری) کو بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 2 الگ الگ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
27/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں امریکی اڈے کے قریب تخریب کاری کا شبہ، ایران سے تعلق کی تحقیقات
27/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
واشنگٹن کا حوثیوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کا اعلان، اسلحہ اور مالی وسائل روکنے کی کوششیں جاری
27/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C