خیبر: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا کمسن بیٹا ہلاک
👁️ 237 بار دیکھا گیا
خیبر: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا کمسن بیٹا ہلاک
خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سپاہی سفیر خان آفریدی اور اس کا 7 سالہ بیٹا محمد طلحہ ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ سپاہی سفیر خان کے حجرے کے سامنے ہوا، جس کے باعث وہ اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوئے۔ دونوں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لانے پر سپاہی اور اس کا بیٹا دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تھانہ لنڈی کوتل میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 432 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 532 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9013 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4904 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4555 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3761 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3633 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 3019 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C