خیبر میں دہشت گردوں کا کوہی پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار زخمی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
خیبر میں دہشت گردوں کا کوہی پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار زخمی
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں کوہی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1748651243487023321?t=IbClEtJTOZYPbOT7oQFwNA&s=19
تفصیلات کے مطابق باڑہ میں کوہی ملک دین خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پولیس حولدار شیر زادہ خان اور کانسٹیبل نور ولی زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد حملے کے دوران ایک پولیس کار بھی جل گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے 3 روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ بھی تحصیل باڑہ میں ایف سی اور پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C