خیبر: وادیٔ تیراہ کی مساجد کے فوجی استعمال اور جانور باندھنے کے الزامات; اصل حقائق سامنے آگئے
👁️ 1170 بار دیکھا گیا
خیبر: وادیٔ تیراہ کی مساجد کے فوجی استعمال اور جانور باندھنے کے الزامات; اصل حقائق سامنے آگئے
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حالیہ بیان کے بعد سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھا جا رہا ہے۔ دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز قبائلی ضلع خیبر کی بعض مساجد میں اب بھی کتے باندھتی ہیں، اور اعتراض کرنے پر مقامی افراد کی تذلیل کی جاتی ہے۔
سہیل آفریدی کے بیان کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس معاملے کی حساسیت کے پیشِ نظر ڈیلی اردو کے چیف ایڈیٹر شبیر حسین طوری نے قبائلی صحافیوں اور اہم عمائدین سے رابطہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادیٔ تیراہ کی جامع مسجد اور لر باغ کی مرکزی مسجد میں فوج کی جانب سے کتے، گدھے اور خچر باندھے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق مسجد کی چھت پر جاسوسی اور مواصلاتی آلات کے ساتھ ڈش انٹینا بھی نصب ہے۔
مقامی افراد کے مطابق ان مساجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ فوجی اہلکار جوتوں سمیت مسجد کے اندر داخل ہوتے ہیں جس سے مذہبی حساسیت اور مقدس مقامات کے تقدس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
پُرامن احتجاج اور ویڈیوز
سال 2024 میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے اسی مسجد کے باہر پُرامن احتجاج کیا تھا۔ ویڈیوز میں پشتو زبان میں ایک قبائلی مشر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہتا ہے “یہ مرکزی مسجد ہمارا مشترکہ مذہبی مرکز ہے۔ یہاں کتے، گدھے اور خچر باندھنا ریاست کے لیے بھی شرمناک ہے اور ہمارے لیے بھی۔ ہم اس مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔”
ایک اور ویڈیو جو اردو زبان میں ریکارڈ کی گئی ہے، اس میں ایک شہری چیف جسٹس آف پاکستان سمیت بااثر شخصیات سے اپیل کرتا ہے کہ مسجد کو فوجی موجودگی سے پاک کر کے عام نمازیوں کے لیے کھولا جائے۔
تصدیق کے بعد مؤقف کی صورتحال
مقامی صحافیوں اور قبائلی عمائدین کی جانب سے ان مشاہدات کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بیان درست اور حقائق پر مبنی ثابت ہوتا ہے، جس کے باعث صورتحال مزید حساس رخ اختیار کر چکی ہے۔
سیاسی اور مذہبی ردِعمل
مذہبی جماعتوں اور مختلف سیاسی حلقوں نے وزیراعلیٰ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور قابلِ مذمت قرار دیا تھا۔ تاہم زمینی حقائق سامنے آنے کے بعد بحث نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
عسکری مؤقف
اس حوالے سے تاحال سیکیورٹی اداروں کا کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ ماضی میں فوج قبائلی علاقوں میں مساجد کے عسکری استعمال کے الزامات کی تردید کرتی آئی ہے۔
قبائلی مطالبات
قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ
مساجد کا فوجی استعمال ختم کیا جائے۔
باجماعت اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی بحال کی جائے۔
مقدس مقامات کے تقدس کو یقینی بنایا جائے
اہلکاروں کو جوتوں سمیت داخلے سے روکا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4530 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C