خیبر: وادی تیراہ میں شدت پسندوں نے دو بھائیوں کو اغوا کرلیا
👁️ 59 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں شدت پسندوں نے دو بھائیوں کو اغوا کرلیا
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے آدم خیل سے شدت پسندوں نے دو بھائیوں کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے سمیع اللہ اور الیاس کو گھر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس واقعے پر مقامی آبادی میں خوف و شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم جماعت الاحرار نے تاجر رہنما حاجی شیر محمد آفریدی اور ابرار آفریدی کو گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔
دریں اثنا وادی تیراہ کے علاقے قبیلہ آکاخیل درس کنڈولی درہ میں شدت پسندوں نے زونڈا گل نامی شخص کے گھر آکر ان سے کھانا کھلانے اور موٹر سائیکل کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ تاہم گھر کے سربراہ کے انکار پر عسکریت پسند طیش میں آکر گھر والوں پر سیدھی گولیاں برسا دی۔ جس کی زد میں چودہ سالہ جواں سال لڑکی آکر شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مجروح لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے مشتی میلہ اسپتال اورکزئی منتقل کردیا گیا۔
اخری اطلاعات آنے تک لڑکی کی علاج معالجہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ وادی تیراہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے ایک بار پھر مسلح گروہ سرگرم عمل ہے جو سیکورٹی فورسز اور عام لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں, انہی پرتشدد واقعات سے وادی تیراہ کے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C