خیبر پختونخوا میں ایک دن کے دوران دہشت گردی کے چار واقعات
👁️ 64 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں ایک دن کے دوران دہشت گردی کے چار واقعات
اسلام آباد (ڈیلی اردو مانیٹرنگ سیل) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے میں چار مختلف دہشت گردانہ حملوں میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لکی مروت دھماکا
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ قیمت منجیوالا کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پر شدت پسندوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پولیس کی دو گاڑیاں لکی مروت کی جانب سے میرعالم منجیوالا جائے وقوعہ جا رہی تھی کہ پچھلی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی۔
دھماکے کے بعد پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
شمالی وزیرستان میں دھماکا
قبائلی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دستی بم دھماکے سے سیکورٹی فورسز کا سپاہی عبدالستار ہلاک ہوگیا۔
بنوں فائرنگ
ادھر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ بنوں میں کوہاٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج کونسل بیزن خیل کے چیئرمین صفیان وزیر کو شدید زخمی کردیا۔
زخمی کو خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ اسماعیل خان شدت پسند گاڑی چھین کر فرار
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں نے پی ٹی سی ایل ملازمین سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ کلاچی کے حدود میں پی ٹی سی ایل کی گاڑی شدت پسند چھین کر نامعلوم مقام پر چلے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C